خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پائیٹ بلوچستان میں تقریب
آج صوبائی ادارہ برائے تربیت اساتذہ (پائیٹ)میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک منظم اور پروقار تقریب زیر صدارت ڈائریکٹر اعجاز عظیم بلوچ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی کے ممبر محترمہ شکیلہ نوید دہوار صاحبہ تھی تقریب کے دوسرے مہمانان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن زاہدہ پروین، ڈی ای او کوئٹہ فرزانہ احمدزئی کے علاوہ مختلف اداروں اور سکولز کے سربراہان اور اساتذہ شامل تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹرز دارو خان کاکڑ ،ضیاء مینگل،حاجی خورشید لانگو کے علاوہ پائیٹ کے میل فیمیل اسٹاف اس تقریب میں شریک تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سٹیج کے فرائض صورت بائیان اور افشان بلوچ سرانجام دے رہے تھے ۔اس موقع پر مقررین نے آج کی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عورت کے حقوق ،مقام اور معاشرے میں ان کی کردار و اہمیت کو زیر بحث لائے۔
اس دن کی مناسبت سے صدر مجلس جناب اعجاز عظیم بلوچ صاحب نے سب سے پہلے مہمانوں کو خوش آمدید کہا پھر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا صرف آج کا دن عورتوں کی دن نہیں بلکہ پورا سال عورتوں کا ہے انھوں نے کہا ہمارے روایات ،رسم و رواج اور اقدار ہی عورتوں کے حقوق کے ضامن ہیں ہم جانتے ہیں کہ عورتوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرنا چاہئے پائیٹ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم عورتوں کے حقوق کے لئے رکاوٹ نہیں اور نہ ہی کسی کو رکاوٹ بننے دیں گے بلکہ ہم انکی حقوق کے لئے لڑتے رہیں گے ۔
مہمان خصوصی گودی شکیلہ نوید دہوار نے پائیٹ اور خاص کر ڈائریکٹر اعجاز عظیم بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عورتوں کے بغیر کوئی دن نہیں بلکہ عورت کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں عورت جدوجہد کا نام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پائیٹ میں مثبت تبدیلی محسوس کئے اس کا کریڈٹ اعجاز بلوچ اور اس کی پوری ٹیم کو جاتاہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن زاہدہ پروین نے کہا اسلام نے جو عزت،احترام اور مقام عورت کو دیا ہے کسی نے نہیں دیا ایک عورت کی کامیابی میں ایک مرد کا کردار ہوتا ہے
ڈی ای او کوئٹہ فرزانہ احمدزئی نے کہا عورتوں کو راستہ دینے والا اور دکھانے والا مرد ہی ہے ہر دن ہمارا ہے لیکن آج کا دن ہمارے لئے خاص ہے۔
صورت بائیان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عورت کو سپورٹ کیا جائے گا اور اس پہ اعتماد کیا جائیگا تو عورت ترقی کرے گی وہ قومیں ترقی نہیں کر سکتے جہاں عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ نہیں
مس طاہرہ نے کہا ہمیں مردوں کے برابر حقوق نہیں چاہئے بلکہ ہمیں اپنے حقوق چائییے۔
سینئر ایس ایس مس امتیاز بانو نے اپنی خطاب میں کہا مغرب نے عورتوں کو حقوق نہیں دیئے بلکہ ہمیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے حقوق دیئے ۔
مس فائزہ نے کہا عورت خوبصورتی نزاکت ،بہادری اور ہمت کا نام ہے۔
مس افشان نے وومن ڈے کے حوالے سے اپنا پریذینٹیشن شیئر کی اور اس دن کے پس منظر کو بہترین انداز میں پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے پرلطف ریفریشمنٹ کا بندوبست کیا گیا تھا ۔